واشنگٹن (اے پی پی) ہسپانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کہا ہے کہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد وہ ٹینس کورٹ میں واپسی کےلئے بے تاب ہیں، کوشش ہو گی کہ چلی اوپن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جاندار کم بیک کروں۔ نڈال گزشتہ برس ومبلڈن ٹینس اوپن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ لندن اولمپکس گیمز سے دستبردار ہو گئے تھے۔
فٹنس مسائل کے بعد کورٹ میں واپسی کےلئے بے چین ہوں : رافیل نڈال
Feb 06, 2013