اسلام آباد (اے پی اے) وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ حکومت نے 4 برس کے دوران صرف پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی مد میں عوام سے 3 کھرب 43 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی اور یہ رقم ملک میں پٹرولیم کے شعبے کو ترقی دینے کی بجائے قومی بجٹ میں ضم کر دی گئی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ پی ڈی ایل سے حاصل رقم حکومت کی مجموعی آمدنی کا حصہ ہے اور اسے قومی بجٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔