کراچی (وقت نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کراچی کے ساحل پر کارروائی کر کے ملزمان کے قبضے میں 3 ہزار کلوگرام حشیش برآمد کر لی۔ کوسٹ گارڈز کے میجر ظفر احمد کے مطابق حشیش کی مالیت مارکیٹ میں 2 ارب روپے سے زائد ہے۔ دریں اثناءپولیس نے ایکسائز انسپکٹر سے 2 من چرس برآمد کی ہے۔ ملزم سے چوری شدہ سرکاری گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔