جام محمد یوسف کے بیٹے کو قبیلے کا نظام سربراہ منتخب کر لیا گیا

Feb 06, 2013

کوئٹہ (اے پی پی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کے بیٹے میر کمال خان کو والد کی وفات کے بعد جام آف لسبیلہ بنا دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میر کمال خان کی دستار بندی روحانی پیشوا پیر محمود گیلانی نے 4قبائلی سرداروں شیخ غلام فاروق، شیخ رونجو، امان اللہ خان اور اختر جان رنگاریہ کے ہمراہ منگل کے روز ضلع لسبیلہ کے صدر مقام ”بیلہ“ میں واقع جام پیلس میں کی۔ میر کمال خان اب قبیلے کے 37ویں جام ہونگے۔

مزیدخبریں