نوازشریف کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہو چکا ہے: مسلم لیگ ن یارکشائر

بریڈ فورڈ(ارشد رچیال) پاکستان مسلم لیگ ن یارکشائر کے زیر اہتمام ایک بڑ ے جلسے کا اہتمام بریڈ فورڈ کے مقامی ہال میں کیا گیا جس میںوزیر اعلیٰ پنجاب کی اوورسےز اےڈوائزری کمےٹی کے چےرمین و صدرپاکستان مسلم لےگ ن برطانےہ زبےر گل مہمان خصوصی تھے جب کہ ہاوس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے جلسے میں خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کو مسائل کے گرداب سے باہر نکالنے کے لےئے مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کا برسر اقتدار آنا ناگزیر ہوچکا ہے لارڈ نذیر احمد نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ابتر سیاسی صورتحال پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بےرون ممالک رہنے والے پاکستانی وطن کے حوالے جس اضطراب میں مبتلا ہےں اسے دورکرنے کے لےئے ملک میں بڑے انقلاب کی ضرورت ہے لارڈ نذےر احمد نے کہا کہ پاکستان میں ٹےلنٹ اور جذبے کی کمی نہےںمگر افسوس کے کرپشن میں لت پت طبقہ اس ٹےلنٹ کو ابھرنے کا موقع نہےں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانےہ سمےت دےگر مشرقی ممالک میں بھی کئی طرح کے جرائم رونما ہوتے ہےں مگر اےک حد سے آگئے جانے والوں کو لگام بھی ڈالی جاتی ہے جب کہ ہمارے ہاں زےادہ جرم کرنے والا زےادہ مہذب اور باعزت سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی اندرونی وبےرونی سازشوں کا جواب دےنے کے لےئے قوم کو اپنی صفوں میں اتفاق واتحاد پےدا کرکے مخلص اور محب وطن لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔لارڈ نذیر احمد نے مزید کہا کہ پاکستان میں زمینی حقائق اور عالمی سطح پر ابھرنے والی رائے سے ےہ بات واضح ہو رہی ہے کہ پاکستان میں آئندہ حکومت میاں نواز شریف ہی بنائےں گے ہم دعا گو ہیں کہ وہ ملکی حالات بہتر بنانے کے لئے نیک نیتی سے کام کریں۔ صدر مسلم لیگ ن زبیر گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمورےت کی بقا میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز پنہاں ہے۔ پاکستان بچانے کے لےئے میاں محمد نواز شرےف کا آنا ناگزےر ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے چیرمین راجہ قربان حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اٹھنے والی تمام سازشوں کا نشانہ مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف ہیں مخالف قوتوں کو میاں محمد نواز شریف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولےت ہضم نہیں ہو رہی مگر ان سازشیوں کو کبھی کامیابی نہیں ہو گی۔کیمونٹی رہنما بیرسٹر عابد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو مزید خستہ حالی سے بچانے کے لےئے ملی بیداری کی اشد ضرورت ہے۔ سےنئر نائب صدور راجہ عبدالقیوم اور باسط حمزہ بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات کے موقع پر نئے صوبے کا شوشہ چھوڑ کر اپنے سیاہ کارناموں پر مٹی ڈالنا چاہتی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین نے کہا کہ بیرون ممالک آباد پاکستانیوں کو چاہےے کہ وہ اپنے اپنے عزیز واقارب کو مسلم لیگ ن کی حمایت پر آمادہ کریں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے مسلم لےگ ن برطانےہ کے مرکزی نائب صدر راجہ وحےد لہری نے کہا کہ ملک بچانے اور اسے عظےم تر بنانے کے لےئے میاں محمد نواز شرےف کا کوئی متبادل نہےں ہے مسلم لےگ ن آزاد کشمیر کے سےنئر رہنما راجہ ضیا الحق اور راجہ اشفاق نے اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شرےف کا اقتدار میں آنے پاکستان کے لےئے ناگزےر ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ نے پاکستان بناےا تھا ےہی اس کی حفاظت بھی کرے گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کےا کہ بہت جلد آزاد کشمیر اور پاکستان میں مسلم لےگ ن کی حکومت قائم ہو گی دےگر مقررےن میں رشید اعوان،افتخار احمد،اشفاق کیانی،ممہریز لودھی،سید اختر علی،رفیق مغل،چوہدری آصف،شاہد مغل،خواجہ جاوید کلیم نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا کہ پاسپورٹ اور ویزہ سروس کو جیری کے حوالے کرنے کا فےصلہ فوری وآپس لےتے ہوئے کیمونٹی میں پائے جانے والی مایوسی کا خاتمہ کیا جائے اس تقریب میںبرنلے سے کونسلر راجہ عارف خان،شفیلڈ سے راجہ منور خان اور دیگر شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...