ٹوئٹر کا صارفین کو ہیکرز سے بچانے کیلئے نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان

نیویارک (این این آئی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کو ہیکرز سے بچانے کے لئے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیویٹر اس نظام کے تحت اکاﺅنٹس کی تصدیق کا دو نکاتی آپشن اختیار کرے گا جس کے بعد ہیکرز کیلئے پاس ورڈ سے آگاہ ہو جانے کے باوجود اکاﺅنٹس پر قابض ہونا ناممکن ہوجائے گا۔ٹو ایف اے نامی اس نظام کے تحت گوگل کے جی میل سسٹم کی پیشکش بھی کی جائے گی جبکہ انٹرنیٹ ایڈریسز تک رسائی کو بلاک کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن