پی سی بی نے میچ فکسنگ کیس میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔ جس کی وجہ معلوم نہیں۔ سلمان بٹ

Feb 06, 2013 | 12:26

لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بقیہ سزا کی معافی کے لئےکھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے جسکی سماعت کے لئے وہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہو کر بہتر کھیل پیش کریں گے ۔ سلمان بٹ کو آئی سی سی نے سپاٹ فکسنگ کے الزام ميں دس سال کرکٹ کھیلنے کی سزا سنائی تھی جس میں سے پانچ سال کی سزا معطل رکھی گئی تھی ۔ سلمان بٹ ڈھائی سال کی سزا کی مدت پوری کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں