ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج کے ہمراہ جامعہ بنوری نیوٹاؤن میں مولانا سعید عبد الرزق، سکندررضا، قاری محمد اقبال اورمولانا رضا اللہ سے ملاقات کی جس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعہ میں مفتی عبدالمجید دین پوری، مفتی صالح محمد اورمولانا حسام لیاقت علی کی شہادتوں پرالطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی۔ ملاقات میں جامعہ بنوری ٹاؤن کے علماء کرام نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کے نظریات اورموقف کی تائید کی اورفرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پراتفاق کیا۔ اس موقع پرکراچی سمیت ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ علماء کرام نے الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی۔