لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز مطالبات منظور نہ کیے جانے پر. جیل روڈ بلاک کرکے حکومت کےخلاف نعرے لگاتے رہے۔

Feb 06, 2013 | 15:05

پنجاب میں مطالبات کےلیے پہلے تو اسپتالوں کی اوپی ڈی بند کرکے پریشان حال مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ جب حکومت نے ان کی ایک نہ سنی توینگ ڈاکٹروں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ۔۔۔اس پر ان کا بس نہ چلا اور گزشتہ روز چند ایک ڈاکٹر شوگر لیول کم ہونے اور دیگرحیلے بہانوں سے مریضوں کی جگہ اسپتالوں میں بیڈ پردراز ہوگئے۔ جب یہ سب کوششیں بے سود ثابت ہوئیں تو انہوں نے پرانا حربہ اختیار کرتے ہوئے جیل روڈ پر سروسز اسپتال کےسامنےسڑک بلاک کردی۔ جس پرمریضوں ،طلبہ اور عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب حکومت اورمحکمہ صحت کی جانب سے مزاکرات کے لیے بلائےجانے کے باوجود بھوک ہڑتالی ڈاکٹرزاپنے کیمپ میں مذاکرات کرنے کی ضد براڑے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کیمپ اور پرامن احتجاج تک محدود رہے تو ٹھیک ہے۔ لیکن قوم کے مسیحا کہلانے والوں کو عوام کےلیے مشکلات پیدا کرنا زیب نہیں دیتا۔

مزیدخبریں