لاہورہائیکورٹ: صدر کے دو عہدے چھوڑنے سے متعلق تفصیلی جواب وفاق سے طلب کرلیا، صدرسیاسی عہدہ رکھتے ہیں اورنہ ہی ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے۔ وکیل وسیم سجاد

لاہورہائیکورٹ میں صدرکے دوعہدوں سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی. دوران سماعت وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے تحریری مؤقف پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ صدرجلد سیاسی عہدہ چھوڑدیں گے. ایوان صدرکوپی پی کی سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا. انہوں نے عدالت کو بتایا کہ صدرحکمران جماعت کے سربراہ نہیں ہیں، پیپلزپارٹی کے سربراہ مخدوم امین فہیم ہیں۔ درخواستگزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگرنے وسیم سجاد کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان صدر کا نہیں ہے۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ صدر جلسے میں کسی ایک جماعت کی حمایت اوردوسرے کی مخالفت کرے توغیر جانبدار نہیں رہتا، وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ صدر جس پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں وہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں۔ اس جماعت کو پرائیوٹ ایسوسی ایشن کہنا ہی مناسب ہے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وسیم سجاد سے کہا کہ صدر سے پوچھ کر بتائیں کہ وہ سیاسی عہدہ کب تک چھوڑ رہے ہیں اس پر وفاق کے وکیل نے کہا کہ صدر کا کوئی سیاسی عہدہ ہے اور نہ ہی وہ سیاسی ایجنڈا رکھتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے وسیم سجاد کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پندرہ فروری تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن