راناثنااللہ نے پیپلزپارٹی کاپنجاب میں حکومت قائم کرنےکادعویٰ مسترد کردیا۔ کہتےہیں پی پی سے کسی کوبھی خیرکی توقع نہیں۔

راناثنااللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےجھوٹ سےعوام پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کی الزام تراشیوں کا لوگوں پرکوئی اثرنہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جان بوجھ کرحکومت نہ کرنےکا دعویٰ کرنےوالے بتائیں کہ دو ہزار نو میں صوبائی حکومت کے قیام کے ایک سال بعد ہی گورنرراج کیوں لگایا گیا تھا۔ راناثنااللہ نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے اور کرپشن کی تاریخ رقم کرنےوالوں کو انتخابات میں اپنی سیاسی اوقات کا پتہ چل جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن