وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ان پر جو الزامات عائد کر رہے ہیں ان کے ثبوت بھی پیش کئے جائیں۔ حکومت گیس بحران پر قابو پانےکےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اپنے مفاد کی خاطرعوام کے سامنے گیس کی فراہمی کے حوالے سے غلط تصویر پیش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن بحران پر قابو پانے کےلئے تجاویز دے نہ کہ عوام کو گمراہ کرے۔
مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔
Feb 06, 2013 | 19:58