گھٹنے کی انجری کے باعث سپینش اسٹار سات ماہ تک کورٹ سے دور رہے تھے۔ اورچلی اوپن کے ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں ہی کامیابی حاصل کرلی ۔ سابق عالمی نمبر ایک رافیل ندال نے ارجنٹائنی پارٹنر یوآن موناکو کے ہمراہ چیک ریپبلک کی جوڑی فرینٹیزک اور لوکاس ڈلوہی کو چھ تین اور چھ دو سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رافیل ندال کا کہنا تھاکہ انہیں کورٹ میں کامیاب واپسی پر بہت خوشی ہوئی، اگرچہ میچ شروع ہونے سے پہلے فٹنس کے بارے میں شبہات تھے تاہم میچ کھیلتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی۔ چھبیس سالہ ٹینس سٹار چلی اوپن میں مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے فریڈریکو ڈیلبونیز سے مدمقابل ہوں گے۔