دس لاکھ امریکی ڈٓالر کے خرچ سے بننے والے اس انسانی روبوٹ کو لندن کے سائنس میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے،چھ فٹ دو انچ کے اس مصنوعی انسان میں خون گردش کرتا اور دل دھڑکتا ہے، اس کے علاوہ برقی الات کی مدد سے اس کے ہاتھ پاؤں بھی بنائے گئے ہیں،جن کی مدد سے یہ چلتا پھرتا اور مختلف کام انجام دیتا ہے،انسانی روبوٹ کے کامیاب تجربے کے بعد مصنوی بازو کو معذورآدمی میں لگایا گیا ہے، اس بازو کی مدد سے اب وہ شخص چیزوں کو آسانی سے پکڑتا اور مختلف کام کرسکتا ہے.