آرمی چیف کی سعودی فوجی حکام سے ملاقاتیں‘ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ریاض (آئی این پی) پاکستان اور سعودی عرب  کی فوجی قیادت نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، سعودی عرب کے دورہ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اعلیٰ سعودی فوجی قیادت کے درمیان  ملاقاتوں میں  دو طرفہ دفاعی تعلقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا، جنرل راحیل شریف کو سعودی وزارت داخلہ کی انسداد دہشت گردی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی  گئی، سعودی ولی عہد نے جنرل راحیل شریف کو کنگ عبدالعزیز آرڈر آف ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا، ریاض پہنچنے پر آرمی چیف کا انتہائی شاندار خیرمقدم ہوا، جنرل راحیل نے  اپنے تین روزہ دورے کا پہلا دن انتہائی مصروف ترین گزارا، ریاض میں جنرل راحیل نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل حسین بن عبداللہ القبائی اور سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر عید بن عود الشلاوی سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں اطراف سے دوطرفہ تعاون کے معیار کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان شعبے میں پہلے سے جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے سعودی وزارت داخلہ کا بھی دورہ کیا اور نائب وزیر داخلہ جنرل عبدالرحمن الربائین سے بھی ملاقات کی۔ جنرل راحیل نے  عسکریت پسندوں کی اصلاح کے لئے کام کرنے والے محمد بن نائف سنٹر فار کونسلنگ اینڈ کیئرفار ری ہبیلیٹیشن آف ملیٹینٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں قریبی تعلقات قائم ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی سلطنت کے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں۔ دونوں اطراف سے دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...