کراچی(این این آئی)کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کا افتتاح مئی میں کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 65 ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ملز لگائی جائیں گی،پاکستان ٹیکسٹائل سٹی سے 10 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، 140ارب کی سرمایہ کاری متوقع ۔ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے کے لئے کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کا افتتاح رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سٹی کے لئے مختص بارہ سو ایکڑ میں سے پہلے مرحلے میں 106 ایکڑ پر 60 سے 65 ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ملز لگائی جائیں گی، صنعتوں کو تمام سہولتوں کی فراہمی کے لئے کام مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا، بجلی، گیس، پانی اور انفرااسٹرکچر کے لئے نیشنل بینک ایک ارب سولہ کروڑ روپے کی حکومتی ضمانت فراہم کرے گا۔
کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کا افتتاح مئی میں کیا جائے گا
Feb 06, 2014