خطے میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ممکن نہیں: احسان گنجیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما مرکزی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ممکن نہیں ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیر حاصل کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ بھارتی فوج کے مظالم کو دنیا بھرمیں اجاگر کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار کالج روڈ ٹائون شپ میں نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نشتر ٹائون لاہور کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن