موجودہ حکمران عوام کو دھوکا دے رہے ہیں: میاں منظور احمد وٹو

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو  نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف پوری قوم کے سامنے ہے۔ عوام کو ادراک ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمران اُن کو دھوکا دے رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران کئے گئے کسی بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ بلکہ عوام کو مزید مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ بھٹوخاندان نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں جن کو پیپلز پارٹی رائیگاں نہیں جانے دے گی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن