مظفرآباد (آن لائن) وزیراعظم ڈاکٹر محمد نوازشریف نے آزاد جموں کشمیر حکومت کو ایک بار پھر کلین چٹ دیدی ہے جس سے مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری ان دیگر رہنمائوں کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے جو مختلف حیلوں بہانوں سے آزادکشمیر حکومت کو گرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے واضح طور پر یقین دلایا کہ آزاد کشمیر میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ہمیں آزادکشمیر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے آزادکشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جس کی موجود ارکان نے ڈیسک بجا کر بھرپور تحسین کیا۔
نوازشریف کی آزاد جموں کشمیر حکومت کو پھر کلین چٹ، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان مخالف رہنمائوں کی امیدوں پر اوس پڑ گئی
Feb 06, 2014