کراچی (آئی این پی) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی نعیم نے پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں پر حملے شرعاً حرام قرار دیدیئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں مفتی نعیم نے کہا تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پولیو ویکسین میں انسانی صحت کیلئے مضر کوئی چیز شامل نہیں۔