نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں 2014 ء میں پولیو کے خاتمے کے امید ہے۔ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے بہت کچھ کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف ایگزیکٹو بورڈ کے سال کے پہلے جاری سیشن میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا 95 فیصد علاقہ پولیو فری ہے۔سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پولی کارکن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم 2014 ء میں پولیو کے خاتمے کیلئے ملک میں قومی ایمرجنسی ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہے ہیں۔