پولیس نے کرکٹرعمراکمل کیخلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا

Feb 06, 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر)پولیس نے کرکٹرعمراکمل کے خلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا،پولیس کے مطابق چالان میں عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا باقاعدہ ذمہ دار قراردیا گیا  ،ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ عمر اکمل پر مقدمے کا چالان  عدالت میں جمع کراگیا تھا۔ عمراکمل پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد کارسرکارمیں مداخلت پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق عمر اکمل نے سگنل توڑا اور وارڈن کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی،وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں بھی دیں ‘ عمر اکمل کا موقف ہے کہ انہوں نے وارڈن سے کہا کہ انہیں جلدی ہے، ایک تقریب میں جانا ہے لیکن اس نے بد تمیزی کی اور مجھ پر تشدد کیا، جس سے چہرے پر زخم بھی آیا۔عینی شاہدین کے مطابق کرکٹر عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا گاڑی کے کاغذات طلب کر نے پر ہوا تھا۔

مزیدخبریں