اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ایف بی آر نے صرف 13کھرب 37ارب روپے ٹیکس جمع کیا، مقررہ ہدف کے حصول کیلئے چار ماہ کے دوران 14کھرب 37ارب روپے وصول کرنا ہونگے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جولائی 2014سے جنوری 2015ء کے دوران ٹیکس وصولی میں 158ارب روپے کمی کا سامنا رہا، سات ماہ میں 14کھرب 95ارب کے بجائے صرف 13کھرب 37ارب روپے ہی جمع ہوسکے۔ جاری مالی سال ایف بی آر کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 28کھرب 10ارب روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو مقررہ ہدف کے حصول کیلئے فروری سے جون کے دوران 14کھرب 37ارب روپے وصول کرنا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے 30جون تک ایف بی آر کا شارٹ فال 320ارب روپے تک رہنے کا خدشہ ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 13کھرب 37 ارب روپے ٹیکس جمع ہوسکا
Feb 06, 2015