اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو کنوﺅں کی مسماری کے نوٹس جاری کردیئے

Feb 06, 2015

رام اللہ (این این آئی)اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے نزدیک موجود سلواد گاﺅں کی زمینوں پر فلسطینی شہریوں کے پانی کے کنوﺅں کی مسماری کے نوٹس جاری کردئیے ۔سلواد زرعی تعاون سوسائٹی کے نائب سربراہ عبدالرحمان حماد کے مطابق قابض فوج نے ان کسانوں کو بیت ایل کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے موقعہ پر طلب کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کنویں زرعی ریلیف کمپنی کے ایک پراجیکٹ کے تحت بنائے گئے تھے ۔
اور ان کی فنڈنگ یورپین یونین نے کی تھی۔

مزیدخبریں