اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس کے قریب تیز رفتار کار رینجرز کی موبائل سے ٹکرا گئی، حادثے میں کار کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 4 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت زاہد الہٰی کے نام سے ہوئی اور وہ سیکٹر ایف سیون کا رہائشی تھا۔زخمی ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک محمد ریاض، سپاہی محمد جمیل، محمد سہیل اور علاو الدین شامل تھے، زخمیوں کو پمز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔