نوازشریف کو گورڈن براؤن کا فون باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کیا۔ برطانیہ کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے سیکٹر کی بہتری کے لئے 450ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ ان سے سکولوں میں سیکورٹی اور دوسری سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے گورڈن براؤن کی پاکستان اور اس کے عوام کے لئے خیرسگالی کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن