پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کی تجویز خطے کے مجموعی مفاد میں ہے: امریکہ

نئی دہلی (آن لائن) امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کی حالیہ تجویز خطے کے مجموعی مفاد میں ہے، واشنگٹن کے بھارت کے ساتھ تعلقات اپنے طور پر ہیں، بھارت کیلئے امریکی سفیر رچرڈ ورما نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت تعلقات کسی تیسرے ملک کیلئے نہیں ہیں، امریکہ بھارت اور چین کے درمیان مذاکرات کو خطے کے مفاد میں سمجھتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کا مقصد پاکستان کو محفوظ جمہوری اور مستحکم ملک دیکھنا ہے۔ یہ پالیسی پاکستان اور خطے کے مفاد کیلئے بنائی گئی ہے۔ یہ بات خطے کے مجموعی مفاد میں ہے کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت اور استحکام کی حمایت جاری رکھیں۔ پاکستان اور بھارت کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے دونوں ملکوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم ہیں، ہمیں اس بات کا ادراک کرنا ہو گا کہ تعلقات مختلف نوعیت کے بھی ہیں۔ امریکہ پاکستان میں ہونے والی پیشرفتوں پر انتہائی قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ صدر اوباما واضح کرچکے ہیں کہ امریکہ کے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس میں تعاون اور مقابلے کا عنصر شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہمارے انسانی حقوق اور سکیورٹی کے حوالے سے جہاں خدشات ہیں چین کو انہیں حل کرنا چاہئے۔ امریکہ افغان طالبان اور دولت اسلامیہ کے درمیان فرق پیدا کر رہا ہے، طالبان کو مسلح مزاحمت کار قرار دیا ہے۔ امریکہ اور بھارت لوگوں کی آزادی اور دہشتگردوں کے خلاف کوششوں میں متحد ہیں، یہ عزم اٹل ہے۔
بھارت/ امریکی سفیر

ای پیپر دی نیشن