لوڈشیڈنگ جاری، لاڑکانہ میں شہریوں کا مظاہرہ، ٹرین روک لی

لاڑکانہ / وہاڑی (صباح نیوز + نامہ نگار) لاڑکانہ میں طویل لوڈشیڈنگ کیلئے شہریوں کا مظاہرہ، ٹرین روک لی، وہاڑی میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق لاڑکانہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے، مشتعل افراد نے کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خٹک ایکسپریس کو سٹیشن پر روک لیا۔ لاڑکانہ کی تحصیل نوڈیرو میں چوبیس گھنٹے میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کیخلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نوڈیرو سمیت لاڑکانہ بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ فوری کم کیا جائے۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق واپڈا کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا کاروباری زندگی بھی بری طرح متا ثر ہو رہے ہیں جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
لوڈشیڈنگ مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...