لاڑکانہ: سانحہ شکارپور، دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں 7 درزی گرفتار

Feb 06, 2015

لاڑکانہ (نوائے وقت نیوز) ڈی آئی جی لاڑکانہ سائےں رکھےو مےرانی نے کہا ہے کہ سانحہ شکار پور میں دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں 7 درزیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار درزیوں سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مدد کرنے والے شکار پور میں موجود ہیں، تلاش جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور ضرب عضب کا ردعمل ہے۔ مزید برآں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سانحہ شکارپور کے زخمی غلام عباس کو سول ہسپتال سکھر سے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی غلام عباس قصور کا رہائشی ہے، پولیس کے مطابق زخمی غلام عباس کو تفتیش کیلئے تحویل میں لیا گیا ہے۔
7 درزی گرفتار

مزیدخبریں