کرکٹ ورلڈکپ میں 8 دن رہ گئے ، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ویلنگٹن (اے پی پی) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14 فروری سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا، شائقین پر کرکٹ کے بڑے ایونٹ کا سحر طاری ہوگیا، میگا ایونٹ کا پہلا میچ پول اے کی ٹیموں میزبان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا بڑا میچ 15 فروری کو کھیلا جائیگا۔ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، شائقین کرکٹ نے دن انگلیوں پر گننا شروع کردیئے۔ میگا ایونٹ شروع ہونے میں 9 دن باقی رہ گئے۔ 2015ء ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آئی سی سی 48 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دیگا۔ رنر اپ کو 25 لاکھ سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کو سات لاکھ 66 ہزار اور کوارٹر فائنلسٹ کو تین لاکھ 83 ہزار ڈالر ملیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...