عبدالوحید آرائیں ملتان سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،،انہوں نے دوہزارتیرہ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوارکوشکست ہوئی تھی،تحریک انصاف کے امیدوار راناعبدالجبار نے عبدالوحید آرائیں کیخلاف انتخابی عزاداری کی درخواست دائر کی تھی،جس پرالیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے دوشناختی کارڈ رکھنے پرنااہل قراردیدیا،عبدالوحید آرائیں دوہزار آٹھ میں بھی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے