اسلام آباد ميں نیوزکانفرنس کرتےہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چين اقتصادی راہ داری سےمتعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،قومی اہمیت اور پاکستان کے مستقبل سےمتعلق ان اہم منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی وفاقی وزیرکا مزید کہناتھاکہ پاک چين اقتصادی راہ داری منصوبے سےتوانائی اوربنيادی ڈھانچے ميں ترقی ہوگی،وزيراعظم نوازشريف کا ويژن ہےکہ پاک چين تعلقات کواقتصادی تعاون ميں تبديل کيا جائےاحسن اقبالانہوں نےکہاکہ چين کی پاکستان میں سرمايہ کاری سے بعض حلقےخوش نہيں،جبکہ اس حوالے سے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش بھی کی گئیاحسن اقبالاحسن اقبال کامزید کہناتھاکہ اقتصادی راہ داری کے تحت پینتاليس ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیےجارہےہیں،جس سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے
عوام بھی مستفید ہوں گے