کنول کی حالت بدستور تشویشناک، ڈاکٹروں کا فوری آپریشن نہ کرنے کا فیصلہ

Feb 06, 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی اور ماضی کی معروف اداکارہ کنول نعمان کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ ڈاکٹروں کے بورڈ نے رپورٹس دیکھنے کے بعد فی الحال سرجری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے متفقہ طور پر اس حوالے سے فائنل کر لیا ہے کہ جب تک ان کی حالت میں تھوڑی بہتری نہیں آ جاتی اس وقت تک آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ کنول نعمان کے اہل خانہ اور ساتھی فنکاروں نے ان کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔

مزیدخبریں