اقبال ٹائون، فلم ڈائریکٹر کے ہاتھوں بیوی قتل، باغبانپورہ میں سابق منگیتر خاتون کو مار ڈالا

لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) اقبال ٹائون میں بے اولاد فلم ڈائریکٹر نے بیوی جبکہ باغبانپورہ میں نوجوان نے سابق میگیتر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اقبال ٹائون کشمیر بلاک میں رہنے والے فلم ڈائریکٹر عابد نسیم کا اکثر اپنی بیوی 38سالہ صائمہ شیخ سے جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز بھی جھگڑا ہوگیا۔ جس پر عابد نے صائمہ کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پو لیس نے نعش قبضے میں لے کر مردہ خانے جمع کرادی۔ پولیس کے مطابق عابد نسیم فلمیں ڈائریکٹ کرتا تھا دونوں کی شادی کو دس سال سے زائد عرصہ ہوگیا تھا مگر مگر ان کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ مقتولہ کے ورثا ء کے آ نے کے بعد مقد مہ درج کیا جائے گا۔ دریں اثناء خیبر پی کے کے ضلع اپر دیر کی رہائشی 22 سالہ ارم بی بی کی چند ماہ قبل گل خان نامی شخص سے منگنی ہوئی جس کے بعد ارم صدام خان کیساتھ لاہور آ گئی اور یہاں دونوں نے شادی کر لی جس پر گل خان کو رنج تھا گذشتہ روز صدام اپنی بیوی ارم بی بی کے ہمراہ اپنے بھائی بادشاہ سے ملنے احمد ٹاون آیا تو گل خان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی اور ارم بی بی کو 8 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے چچا زاد بھائی زر محمد خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دونوں پارٹیاں دیر بالاکوٹ کی رہائشی اور آپس میں رشتے دار بھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...