پشاور (نوائے وقت رپورٹ) یوم کشمیر پشاور میں بچوں کیلئے سزا بنا دیا گیا۔ ایک تقریب میں سکول کا بچہ 4 گھنٹے تک جھنڈا لے کر کھڑا رہا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا۔ بچوں کو انتظامیہ نے کہا تھا کہ انہیں کھڑا رہنا ہے۔ بچے کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچے کی بے ہوشی کے وقت صوبائی وزیر خیبر پی کے فوٹو سیشن کروا کر چائے پیتے رہے۔ بچے کی بے ہوشی کے واقعہ کے بعد بھی مشتاق غنی چائے پیتے رہے۔
پشاور: یوم کشمیر پر جھنڈا لیکر 4 گھنٹے کھڑا ہونیوالا سکول کا بچہ بے ہوش ہو گیا‘ ہسپتال منتقل‘ تقریب میں صوبائی وزیر مشتاق غنی چائے پیتے رہے
Feb 06, 2016