قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے اجلاس میں متحدہ رکن طاہر کھوکھر کی الطاف حسین کا پیغام پڑھنے کی کوشش، اجازت نہ ملنے پر واک آؤٹ کر دیا

مظفر آباد (آئی این پی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایم کیوایم آزاد کشمیرکے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے متحدہ کے قائد الطا ف حسین کے جانب سے کشمیر ی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جاری شدہ بیان پڑھ کر سنانے کی کوشش کی۔ لیکن سپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کردیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت اور سپیکر کی جانب سے انتہائی جانبدرانہ اور متصبانہ مظاہرہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...