سوات (صباح نیوز) سوات کے علاقے کانجو میں ایف سی کے جوانوں نے 9ماہ کی خصوصی تربیت مکمل کی۔ کانجو ایف سی کیمپ میں 438 جوانوں نے 9ماہ کی تربیت مکمل کی ۔ اس موقع پر شاندار مارچ پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ جوانوں نے پی ٹی کے کرتب دکھائے تو حاضرین دنگ رہ گئے جبکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے عملی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ یہ جوان جہاں بھی ضرورت ہوگی پورے جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کا تعلق خیبر پی کے کے مختلف اضلاع سے ہیں۔ جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کی تربیت کے بعد وہ بھرپور طریقے سے دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ ایف سی جوانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے 9ماہ کی تربیت مکمل کی ہے اور یہاں ہر قسم کا اسلحہ استعمال کیا ہے، انشا اللہ پاکستان کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جوانوں کی تربیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
438 ایف سی جوانوں کی دہشتگردی کیخلاف خصوصی تربیت مکمل‘ شاندار مارچ پریڈ کا مظاہرہ
Feb 06, 2016