نیریاں شریف آزادکشمیر کی علمی و روحانی بستی میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر غلام محی الدین غزنوی نقشبندی کے علمی و روحانی گھر میں 1938کو ہوئی۔ والد گرامی حضرت خواجہ پیر غلام محی الدین غزنوی نقشبندی ؒ افغانستان کے علمی و روحانی شہر غزنی کے بہت بڑے تاجر تھے جن کی تجارت کا دائرہ افغانستان سے لے کر برصغیر پاک و ہند کے مختلف شہروں تک پھیلا ہوا تھا دوران تجارت قسمت نے یاوری کی تو غوث الامت حضرت خواجہ محمد قاسم صادق نقشبندی موہڑوی ؒ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوئے۔ مرشد کریم نے اُن کے سینہ بے کینہ کو تصوف و معرفت کا خزینہ بنا کر اپنے پاس سے رخصت کرتے ہوئے اپنے صاحبزادے کو امن کا نشان سفید جھنڈا دے کر اُن کے ہمراہ ایک بے آب و گیاہ وادی جہاں نہ پانی نہ خوراک، نہ ہی قریب قریب انسانوں کی کوئی بستی ایسے علاقہ میں اُن کو بٹھایا۔ یہ جگہ بعد کو نیریاں شریف کے نام سے معروف ہوئی۔حضرت علامہ مفتی پیر محمد ہدایت الحق حقانیؒ کا جب وصال ہوا تو آپ حضرت الحاج پیر علاﺅالدین صدیقی نے ہی حضرت مفتی صاحب کا جنازہ پڑھایا تھا۔: آپ اپنے عظیم والد گرامی حضرت خواجہ پیر غلام محی الدین غزنوی ؒ کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے۔ بعدازاں تکمیل سلوک و مجاہدہ و ریاضت کے بعد مرشد کامل نے آپ کو اپنا خلیفہ مجاز اور جانشین مقرر فرما دیا۔آپ نے تبلیغ اسلام کی خاطر ہندوستان، ترکی اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، سکارٹ لینڈ، سوئٹرز لینڈ، اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور دیگر یورپین ممالک کے دورے کرکے دین حق اسلام کی تعلیمات غیرمسلموں تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیا۔ آپ کی قدآور اور پُرکشش و روحانی شخصیت سے متاثر ہوکر لاتعداد غیرمسلموں نے کلمہ پڑھ کر مذہب اسلام کو قبول کیا۔ ان میں بہت سے افراد آپ کے دست حق پرست پر بیعت سے بھی مشرف ہوئے 2004ءمیں آپ نیریاں شریف آزادکشمیر جیسے پسماندہ علاقہ کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنے عظیم والد بزرگوار ولی العصر حضرت خواجہ پیر غلام محی الدین غزنوی نام سے منسوب ”محی الدین ٹرسٹ“ قائم فرمایا اور اس ٹرسٹ کے زیر نگرانی ”محی الدین اسلامی یونیورسٹی“ کا سنگ بنیاد رکھا۔ آپ کا یہ عملی قدم آزادکشمیر کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ 2005ءکے زلزلے میں محی الدین ٹرسٹ نے آپ کی سرپرستی میں دکھی انسانیت کی بے مثال خدمت کی، ماہِ صیام کے پورے مہینہ میں متاثرین زلزلہ میں سحری و افطاری پیکیج تقسیم کیا۔ باطل قوتوں، غیر مذہبوں کے اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کا جواب دینے کے لیے اور عامة المسلمین کی دینی راہنمائی کے لیے نور ٹی وی (سکائی چینل 819) بھی قائم کر دیا ہے تاکہ اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کے پراپیگنڈہ کا مناسب جواب دیا جا سکے س اسلامی ٹی وی چینل کے قیام کو عالم اسلام کے تمام مذہبی رہنماﺅں اور عوامی حلقوں نے خوب پذیرائی بخشی اور بے حد سراہا ہے آپ نے کئی مرتبہ حج بیت اللہ شریف ادا کیا اور عمروں کی تو تعداد ہی کوئی نہیں کہ کتنی باراس سعادت سے بہرہ ور ہوئے۔ حرمین شریفین کے ہر سفر میں مدینہ پاک خصوصی طور پر تشریف لے جاتے اور درِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری کو ہر حال میں یقینی بنا کر نمدیدہ نمدیدہ آنکھوں سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درودو سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ ہمارا آپ کی ذات سے یہ دینی و روحانی تعلق تقریباً بیس برس سے زیادہ کے عرصہ پر محیط ہے، فقیر کو آپ کی ذات سے والہانہ عقیدت و محبت ہے۔ آپ کی خدمت میں حاضری دینا باعث سعادت سمجھتا ہوں) مقصود احمد صابری 03335594225، راولپنڈی)
پیر علاﺅالدین صدیقی نقشبندی
Feb 06, 2017