جسٹس عظمت سعید ہسپتال سے ڈسچارج ڈاکٹرز کا ایک ہفتہ آرام کامشورہ

Feb 06, 2017

راولپنڈی ( وقائع نگار خصوصی )سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کی صحتےابی کے بعد،ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،ڈاکٹر انہےں ایک ہفتہ مکمل آرام کرنے اور سات دن بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتوار کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتا ل سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو گھر جانے کے اجازت دے دی گئی، جسٹس عظمت سعید کو دل کے عارضے ہسپتال مےں داخل کےا گیا جہاں انجیوگرافی کے بعد انہیں اسٹنٹ ڈالے گئے،جسٹس عظمت سعید پاناما لیکس کیس میں پانچ رکنی بینچ کا بھی حصہ ہیں ۔

مزیدخبریں