لاہور (پ ر) شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں”صحت کے شعبے میں جدید رجحانات اور طریقہ علاج “ کے حوالے سے پہلی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ 600 ماہر ڈاکٹر وں اور سرجنز نے شرکت کی ۔ 100ماہرین طب نے اس موقع پر اپنے مقالاجات پیش کئے اور تقاریر کیں۔صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پروفیسر ڈاکٹر شبیر لہری مہمان خصوصی تھے ۔ ٹرسٹی شاہد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہدبشیر نے شالامارانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں صحت وعلاج معالجہ کے حوالے سے جدید سہولیات اور پیش رفت کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا ۔