راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکریٹری پبلک ریلیشنز حاجی محمد گلزار اعوان کی جانب سے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کے خلاف موہن پورہ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے پولیس اور گلزار اعوان کے خلاف نعرے لگائے، گزشتہ روز موہن پورہ کے درجنوں مکینوں نے پریس کلب راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے موہن پورہ کے رہائشی حافظ ذیشان کے خلاف حاجی گلزار اعوان کیجانب سے تھانہ ویسٹریج میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اور صرف خود کو بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے، لین دین کے معاملہ کو ختم کرنے کیلئے کےا جا رہا ہے ،اعلی حکام نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں، اس حوالے سے حافظ ذیشان نے بتایا کہ میں نے حاجی گلزار اعوان کے ساتھ ملکر الیکشن میں حصہ لیا، جس کے تمام اخرجات میں نے کئے، الیکشن ختم ہوئے تو رقم مانگی تو انہوں نے اپنے ملازم کو سامنے رکھتے ہوئے میرے تھانہ ویسٹریج میں فون پر دھمکیاں دینے پر ایک جھوٹا مقدمہ درج کرادیامیں ایک شریف شہری اور کارروباری شخص ہوں اس کی وجہ سے میرا کارروبار تباہ ہو رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر داخلہ ، آئی جی پنجاب اور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اس ساری صورت حال کا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔