ہیملٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 24 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی چیپل ہیڈلی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔آسٹریلوی ٹیم 282 رنز کے تعاقب میں 257 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ راس ٹیلر نے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹرینٹ بولٹ نے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔