کابل/ماسکو (آئی این پی)افغانستان میں فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران طالبان کے مقامی کمانڈر حکمت اللہ سمیت 54جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ حکومت کے ساتھ مل کر لڑنے والے باغی کمانڈر نور محمد نے اپنے 14ساتھیوں کے ہمراہ طالبان کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی،دوسری جانب روس نے داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ا فغانستان میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اوراسلامک اسٹیٹ کے بڑھتے اثررسوخ کے بارے میں فکر مند ہیں۔افغان سیکورٹی فورسز کا 2 ہزار کلو سے زائدمضرصحت پاکستانی گوشت قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان: طالبان کمانڈرسمیت53 ہلاک‘ داعش کی سرگرمیوں پر روس کو تشویش
Feb 06, 2017