امرتسر (نیوز ڈیسک) انتخابات میں ووٹ نہ ملنے پر سابق بھارتی آرمی چیف جنرل ’’ر‘‘ جے جے سنگھ ووٹروں پر برس پڑے۔ انہوں نے حکمران جماعت اکالی دل کے ٹکٹ پر پٹیالہ سے الیکشن لڑا جہاں عام آدمی پارٹی کے امیدوار بلبیر سنگھ کو اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں ووٹ پڑے، جنرل (ر) جے جے سنگھ اس عوامی ’’پذیرائی‘‘ پر بھنا اٹھے۔ گذشتہ روز وہ اپنے حلقہ انتخاب پٹیالہ کالونی میں پہنچے اور ووٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایم ایل اے بن کر تمہارے کام نہیں کروں گا، تم نے مجھے ووٹ نہیں دیے، اپنے کام بلبیر سنگھ سے کرانا۔ اس کے بعد جے جے سنگھ نے لوگوں کو مزید کھری کھری سنائیں اور چل دیے۔
ریاستی انتخابات میں ووٹ نہ ملے سابق بھارتی آرمی چیف جے جے سنگھ پٹیالہ کے لوگوں پر برس پڑے
Feb 06, 2017