مہاجرین کی تعداد کے حوالے سے ترکی پہلے، پاکستان دوسرے نمبر پر

Feb 06, 2017

نیویارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ترکی میں سب سے زیادہ مہاجرین رہتے ہیں، ان کی تعداد 31 لاکھ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جہاں 16 لاکھ مہاجرین قیام پذیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لبنان 11 لاکھ، ایران 9 لاکھ 79 ہزار 400، ایتھوپیا 7 لاکھ 36 ہزار 100، اردن میں 6 لاکھ 64 ہزار 100، لیبیا 5 لاکھ 52 ہزار، یوگنڈا 4 لاکھ 28 ہزار 400، چاڈ میں 4 لاکھ 20 ہزار، سوڈان میں 3 لاکھ 56 ہزار 200، اٹلی 1 لاکھ 18 ہزار 47، آسٹریا 1 لاکھ 53 ہزار 119، سویڈن 69 ہزار 520، فرانس 2 لاکھ 73 ہزار 126 اور جرمنی میں 3 لاکھ 16 ہزار 115 مہاجر قیام پذیر ہیں۔

مزیدخبریں