ایروناٹیکل کمپلیکس جدید ترین جے ایف تھنڈر کی جلد تیاری شروع کرے گا

Feb 06, 2017

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس رواں سال پاک فضائیہ کیلئے جے ایف تھنڈر کے جدید ترین ماڈل بلاک تھری کی تیاری شروع کر دے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت فضائیہ میں بلاک ون اور بلاک ٹو طیارے شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد ستر سے زائد ہے۔ دفاعی پیداوار کے ذرائع کے مطابق جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری کے فریم، ایویانکس اور کاک پٹ سمیت متعدد تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس کی بدولت بلاک تھری ہتھیاروں کے جدید نظاموں کو مئوثر انداز میں اختیار کر سکے گا۔ بلاک تھری نہ صرف پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کے گا بلکہ برآمد کیلئے بھی دستیاب ہو گا۔ افریقی ملک نائیجیریا اور میانمار کے ساتھ دو برآمدی سودے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ چین بھی بلاک تھری طیاروں میں اپنی ضروریات کے مطابق بعض تبدیلیوں کے ساتھ انہیں اپنی فضائیہ میں شامل کرے گا۔

مزیدخبریں