ملتان (نامہ نگار خصوصی) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حق کی آواز کو بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے توقیر حسین عرف کالو اور ریاض حسین کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ذیشان حیدر‘ محمد یونس صدیقی‘ احسان رضا‘ اعجاز حسین‘ جمشید بھی موجود تھے۔ آخر میں شہداءکشمیر کیلئے دعا کی گئی۔