کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما سلیم شہزاد آج دوپہر ڈیڑھ بجے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے کراچی پہنچ رہے ہیں، کراچی میں 1992 کے آپریشن کے دوران سلیم شہزاد لندن منتقل ہوگئے تھے جس کے بعد وہ تین بار مختصر عرصے کے لئے پاکستان آئے، سلیم شہزاد کئی عرصے سے ایم کیو ایم لندن میں غیر فعال تھے، کچھ ماہ قبل انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مہاجروں کی اصل جماعت قرار دیا تھا ساتھ ہی انہوں نے ایم کیو ایم قائد کے پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اسے طرز عمل کو ملک دشمنی قرار دیا تھا۔ سلیم شہزاد کا شمار ایم کیوایم کے بانی ارکان میں سے ہوتا ہے وہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے ہیں۔ انہوں نے دبئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ تین دہائی سے سیاست میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی سیاست کراچی میں ہو اور کراچی والے ہی یہ سیاست کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی غلطیاں دہرانے کی بجائے رینجرز سے تعاون کرنا چاہئے، سلیم شہزاد نے مزید کہا کہ اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان بھی کراچی پہنچ کر کریں گے۔
سلیم شہزاد