اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وہ کو ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنری بیپک سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں اے ڈی بی کے پاکستان کیلئے آپریشن بزنس پلان کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے پاکستانی معیشت میں بہتری کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اے ڈی بی اور حکومت کو منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ملکر کام کرنا چاہئے۔ مزید براں گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال گئے ،جہاں ماہر امراض قلب نے ان کا معمول کا چیک اپ کیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، ڈاکٹرز کی طرف سے وفاقی وزیرخزانہ کو مکمل صحت ےاب قرار دیاگیا ہے۔
ایشیائی بنک اسحاق ڈار
کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی بنک کی اسحاق ڈار سے ملاقات‘ پاکستانی معیشت میں بہتری کو سراہا
Feb 06, 2017