لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قومی اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔حق خود ارادیت کی جدوجہد ضرور بار آور ثابت ہوگی